امید ہے شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرینگے ‘ فائق شاہ

سعودیہ کی طرف سے سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے اور بھرپور عملی منصوبہ دینگے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

بدھ 17 اپریل 2024 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی سعودی عرب کی طرف سرمایہ کاری کے عندیئے کو ملک کیلئے خوش آئند قرار دیا اور مکمل عملی منصوبہ پیش کرنے کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل اور ذرائع سے مالا مال ملک ہے، ہم مکمل ہوم ورک کیساتھ سرمایہ کاری، سفارتکاری، اور بہتری کا منصوبہ دے چکے ہیں، تمام ممالک سے تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کیلئے سفارت کاری برائے سرمایہ کاری کا بہتر طریقہ استعمال کیا جائے، سعودی عرب، چین، روس اور ترکی سمیت یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے قانون سازی اور سفارت کاری میں تیزی لائی جائے انفراسٹرکچر اور سیاسی استحکام پیدا کیا جائے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا، محمد فائق شاہ نے امید کا اظہار کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا جلد دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کے نئے دروازے کھلیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان خزانوں کی سرزمین اور جغرافیائی لحاظ سے بہترین راستہ ہے جو دنیا کی ترقی کا ذریعہ ہے جب تک بہتر حکمرانی اور امن نہیں ہوگا ان خزانوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا، امن ترقی پارٹی بھرپور ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی، برآمدات، سرمایہ کاری اور صنعت وہ واحد ذریعہ ہے جو ہمیں قرضوں،مہنگائی اور معاشی ابتری سے نکال سکتا ہے، توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ڈیمز اور جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا جائے تاکہ پیداوار صنعت، روزگار میں اضافہ ہو۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں