ظاہر شاہ طورو کا مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا اچانک دورہ
مریضوں ،تیمارداروں سے صحت کارڈ کے تحت طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے آگاہی حاصل کی صوبے میں عوامی حکومت ہے اور عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، صوبائی وزیر خوراک
بدھ 17 اپریل 2024 20:51
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے ہسپتالوں کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں گئے اور مریضوں اور انکے تیمارداروں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی تمام طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی، اس موقع پر صوبائی وزیر نے مریضوں کو درپیش کچھ مسائل کے حل کے لئے ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کوموقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر بڑی طبی سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں کو جلدحتمی شکل دینے کے لئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری محکمہ صحت سے جلد ملاقات کا اعادہ بھی کیا، دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ دوبارہ شروع کرنے کے بعد کمزور اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روٹی 5 روپے سستی کر دی ہے اور 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ روٹی کی نئی قیمت پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور غفلت کی صورت میں متعلقہ نانبائی کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر انہیں جیل بھیج دیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف نعروں اور اعلانات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عملی خدمات پر یقین رکھتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں عوامی حکومت ہے اور عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ ..
عدالت نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق،23 زخمی
پشاور، صوبائی وزیربرائےہائیر ایجوکشن کاریسکیو1122کےصوبائی ہیڈکوارٹرکادورہ
وفاقی محتسب اپنی حدود کے اندرشکایت کاازالہ کرتا ہے ،بادشاہ گل
پشاورپولیس کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار
انسداد پولیو مہم کی تیاری بارے اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کی پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے ..
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 17افراد جاں بحق،23زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے رپورٹ
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
مردان ، موٹر سائیکل اور ڈمپرمیں تصادم سے ایک شخص جاں بحق،دو زخمی
ّمحکمہ بلدیات پنجاب کی خواتین افسران کا خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کا معلوماتی دورہ
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال