بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے‘ رہنماء پی پی پی

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بارش نے پشاور میں پی ٹی آئی حکومت کی دس سالہ ترقی کا پول کھول دیا.خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا امجد خان آفریدی نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی ہے خیبر پختونخوامیں عوام بارشوں کے پانی اور گندگی سے ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیںخیبرپختونخوا کا ہرضلع اور شہر تباہی وبربادی کا منظر پیش کررہا ہے، سیوریج نظام مکمل ناکام ہو چکا، اربوں روپے کی اسکیمیں پانی میں بہہ گئیں،ناقص منصوبہ بندی، سیاسی بندربانٹ اورپارٹی نواز پالیسی نے صوبے کی عوام کو محرومیوں کی دلدل میں دھکیل دیا،غریب پہلے ہی مہنگائی بیروزگاری اور غربت وافلاس کے باعث 2 وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا تھا طوفانی بارش نے انہیں بے گھر اور آسمان تلے کردیا انہوںنے مزید کہا کہ کئی دن سے شدید بارش کی پیشن گوئی کے باوجود حکومت عوام کو بروقت ریسکیو نہ کرسکی، ہزاروں لوگ پانی میں پھنسے ہیں۔

(جاری ہے)

بارش کی شکل میں قدرتی آفت سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں