پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا

عام آدمی کی زندگی اجیرن ‘ مہنگائی سے پوری معیشت ڈوب کر رہ گئی ہے‘ مشتاق احمد خلیل

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان بز نس فورم نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے جبکہ مہنگائی کی وجہ سے پوری معیشت ڈوب کر رہ گئی ہے سینئر نا ئب صدر مشتاق احمد خلیل کے مطابق آئی ایم ایف کے پاس جانا ملک کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھکینے کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسی کے باعث ساٹھ فیصد سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان آئیگا۔ جس سے سفید پوش طبقہ مزید متاثر ہو گا۔ ایک ہفتے میں بجلی کی قیمت میں ا ضافہ کیا گیا۔ اور اب پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان سیاسی بنیادوں پرکیا گیا ہے نابنائیوں کے لئے آٹا سستا کیا جائے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پیٹرولیم منصوعات کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں