فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ فورتھ ایڈیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 7 مارچ 2020 23:41

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2020ء) فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ فورتھ ایڈیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد ملک کے دوسرے بڑے کرکٹ ایونٹ فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب جمرود میں منعقد ہوا جس میں مین سپانسر سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی،سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی،ایم این اے منیر اورگزئی،ایم پی اے الحاج بلاول افریدی۔

ایم پی اے الحاج شفیق شیر افریدی۔حاجی معروف افریدی۔قومی مشر ملک فیض اللہ جان کوکی خیل۔ایف ایس ایل کے چیئرمین ملک الحاج تیمور افریدی،ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر خیبر راہید ملاگوری۔جنرل سیکرٹری ایف ایس ایل ابراہیم خان۔شمالی وزیرستان کے سپورٹس منیجر شیراز خان۔

(جاری ہے)

و دیگر کے علاؤہ مشران،نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرافی رونمائی بھی کی گئی جبکہ سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

تقریب سے سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نام خیبرپختونخوا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ رکھنے کا اعلان کردیا۔ تقریب سے مقررین نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد فاٹاسپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ملک کا بڑا کرکٹ ایونٹ ہے جس میں چار سو سے زائد کھلاڑی جبکہ مرج اضلاع اور خیبرپختونخوا سے کل 27 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں یہ ٹورنامنٹ سات کھیلوں کے میدانوں جبکہ فائنل میچ شمالی وزیرستان میں کھیلا جائے گا۔

تقریب سے مین سپانسر سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی،سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کا اصل مقصد خیبر پختونخوا کے امن کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا ہے جس میں فاٹاسپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامیہ نے کامیابی حاصل کرکے امن کا پیغام دیا۔تقریب سے تحریک اصلاحات پاکستان کے چیئرمین و سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ کھیل امن ہے جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر امن ہوتا ہے اس لیے اس امن کے تقریب سے ہم دوحا میں طالبان اور امریکی کے درمیان امن معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اگر معاہدے میں کوئی مشکلات ہے تو ہم پختون مشران و پختون قیادت معاہدے میں جرگہ کرنے کے لیے تیار اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں