ً میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس پر ان کو نااہل کیا جائی:سید ذوالفقار بخاری

بدھ 24 اگست 2022 20:40

ی پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس پر ان کو نااہل کیا جائے۔امپورٹڈ فاشست رجیم میں سیاسی انتقام، بدترین تشدد،میڈیاسنسر شپ عروج پر ہے قوم اس آمرانہ سوچ کی حامل ظالم حکومت کیخلاف اٹھ کھڑی ہے۔

ملک کواندھیروں میں دھکیلنے کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے قوم ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اورانشاء اللہ ہم جلد حقیقی آزادی حاصل کریں گے ۔ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ اور فوری الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔ ملک میں استحکام کیلئے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔صاف و شفاف انتخابات ہی ملکی معیشت کو درست سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پڑول ڈیزل کے علاوہ مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر رہنما ذلفی بخاری نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عطرت ، ملک عاصم ، خواجہ شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔ جلد از جلد انتخابات ہوں ۔تاکہ ملک معاشی بدحالی سے بچ سکے۔ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے امیورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں