دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر 50ہزار روپے جرمانہ یا مقدمہ کا اندراج ہوگا،محمد طارق زراعت آفیسر

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 13 اگست 2021 12:20

دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر 50ہزار روپے جرمانہ یا مقدمہ کا اندراج ہوگا،محمد طارق زراعت آفیسر
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2021ء) دھان کی فصل کی باقیا ت کو آگ لگانے پر 50ہزار روپے جرمانہ یا مقدمہ کا اندراج ہوگا PDMAکی طرف سے جاری مراسلہ میں ڈپٹی کمشنر کو اختیارات تفویض کردیے ہیں زراعت آفیسر پیرمحل محمد طارق نوناری نے  ان خیالا ت کا اظہار چک نمبر752گ ب اور ملحقہ چکوک میں فارمرز میٹنگ میں آگاہی دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ نے فضائی آلودگی کو کم کرنے اور فضائی آلودگی پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن پلان جاری کردیا جس کے تحت دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات کو آگ لگاکر جلانے پر مکمل طورپر پابندی عائد کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسان زمیندار دھان کی باقیات کو زیر زمین دفن کریں یا گہرا ہل یا روٹا ویٹر استعمال کرتے ہوئے باقیات کو زمین میں مکس کریں نامیاتی مادہ استعمال کرتے ہوئے زمین کی زرخیزی کو بڑھائیں اس سے نہ صرف فضائی آلودگی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی کسان کی زمین کی زرخیزی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں