چمن بی آر ایس پی کے زیر اہتمام قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے سیمینار

جمعرات 24 جنوری 2019 16:20

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) چمن بی آر ایس پی کے زیر اہتمام قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین کے علاوہ ڈسٹرکٹ چیئر مین ملک عثمان اچکزئی،ملک عبدالخالق غبیزئی ، پشتون قبائل جرگہ کے رہنماء ڈاکٹر سید علی عادل ، چیمبر آف کامرس صدر عمران خان کاکڑ ،اے این پی کے رہنماء گل باران افغان ،صادق کاریزوال ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نذیر خان اچکزئی،سیمینار میں بی آئی ایس پی پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہمایون آغا ،جمشید خان،لاجسٹک آفیسر محمد اختر،جمیل کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

سیمینار کا باقائدہ آغا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد کلسٹر کوارڈنیٹراکبر ترین نے بلوچستان میں بی آر ایس پی کے حوالے سے مقررین کو آگاہی فراہم کی۔ سیمینار سے خطاب میں قومی خوشحالی سروے کے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹراکبر اچکزئی نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں 23جنوری سے قومی خوشحالی سروے کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ سروے ہماری ٹیمیں گلی محلوں میں ہر گھر تک جا کر سروے مکمل کریں گے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں