قلعہ عبد اللہ ، ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 4 اگست 2019 13:50

قلعہ عبد اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2019ء) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے حادثہ پہنچے اور پک اپ سے لاشوں کو باہر نکالا۔

لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی جا رہی تھی جو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔یا در ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں