صحت تعلیم پینے کے صاف پانی امن وامان کاقیام اولین ترجیح ہے،عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 14 مئی 2022 22:47

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پشتونوں کودرپیش سنگین قومی معاشی مسائل کاحل صرف اور صرف فکرباچاخان،عوامی نیشنل پارٹی کے وسیع النظرقوم دوست وطن دوست سیاست،علم وہنرکے حصول میں مضمرہے زئی خیلی کی بنیادبرادرقبیلوں کے درمیان نفرتوں کے دیوارکھڑے کرنیوالے اب مزیدانہیں ورغلا نہیں سکتے یہ امرخوش آئندہے کہ پشتونخواوطن کے طول وعرض سے قبائلی عمائدین سیاسی کارکن نوجوان جوق درجوق پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرہے ہیں صحت تعلیم پینے کے صاف پانی امن وامان کاقیام اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماصوبائی وزیرخوراک انجینئرزمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاضلعی صدرخان محمدکاکڑمرکزی نائب صدرملک عثمان اچکزئی ضلعی سینئرنائب صدرسعداللہ خپلواک تحصیل گلستان صدرمحب اللہ کاکڑنیک محمدطوغی وال ملک محراب خان اچکزئی حاجی اللہ داداکاعارف خان اچکزئی مرادخان اچکزئی ملک عبدالولی ملاغفارحمیدزئی ملک عبدالولی علاالدین خان اچکزئی ودیگرنیتوبہ اچکزئی میں شمولیتی اجتماع اورتوبہ اچکزئی میں 20بیڈہسپتال کی سنگ بنیادرکھنے کے موقع پرعلاقہ معتبرین سے خطاب کے دوران کیااس موقع پرملک محراب خان اچکزئی ملاغفار حمیدزئی خوشحال حمیدزئی مرزا خان محمداکرم امان اللہ حاجی مولادادحاجی امیرجان اکاعبدالسلام حمیدزئی سمیت 250خاندانوں نے انکی قیادت میں پشتون خواملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کوعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی فخرافغان باچاخان کی پرپاکردہ صدسالہ قومی تحریک کی تسلسل ہے جو انتہائی نامساعدحالات میں پشتونوں کوملک کے اندرایک لڑی میں پرونیوسائل پراختیارحاصل کرنے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے پشتونوں کو ملی شناخت پشتون خوانام صوبائی خودمختاری باچاخان ائر پورٹ کاقیام اہم اقدامات ہے مقررین نے کہا کہ اسی طرح صوبے میں بھی اے این پی ایک سیال ومنظم قوت کے طورپرابھری ہے پارلیمان میں ایک قلیل نمائندگی موثرکرداراداکرہی ہے چمن ضلع لورالائی ڈویژن تحصیل کان مہترزئی کاقیام صحت تعلیم پینے کے صاف پانی بجلی زرائع آمد ورفت کی سہولیات پہنچایاجارہاہے جوماضی میں برسراقتدارجماعتوں نے نظراندازکررکھاتھا ہماری کوشش ہے کہ توبہ اچکزئی جیسے دورافتادہ اورپسماندہ علاقے کوفوری توجہ دیں تاکہ یہاں کے باسیوں کو بھی تمام تربنیادی سہولیات زندگی ان کے دہلیزپرمیسرہواس سے پہلے قائدین کاتوبہ اچکزئی پہنچنے پر بڑے جلوس کی شکل میں پرتپاک استقبال کیاگیاجںکہ ملک محراب خان اچکزئی نے قائدین اورمہمانوں کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں