الیکشن کمیشن کا ٹریننگ پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے15 افسران کو شو کاز نوٹس جاری

غیر حاضر افسران کا تعلق سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن و دیگر محکموں سے ہے جو قصور میں ڈیوٹی سے غیر حاضرپائے گئے تھے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ارشد بھٹی

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 24 جنوری 2024 10:31

الیکشن کمیشن کا ٹریننگ پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے15 افسران کو شو کاز نوٹس جاری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2024 ء) الیکشن کمیشن نے ٹریننگ پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے 15 افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا، غیر حاضر افسران کا تعلق سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن و دیگر محکموں سے ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریننگ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف ضابطے کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ جن افسران کو شوکاز نوٹس دیاگیا ہے یہ قصورمیں ہونے والی الیکشن ٹریننگ میں غیر حاضر پائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا تھا اور غیر حاضر رہنے والے سٹاف کیخلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریزاور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں کہ پولنگ ٹریننگ کے دوران سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ غیر حاضر رہنے والے سٹاف کی فوری معطلی اور ان کیخلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملے اور اسٹاف کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور غیر حاضر رہنے والے افسران کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئیں تھیں کہ پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں