قلعہ سیف اللہ میں گاڑی کے نیچے آکر پولیس تھانے کا ہیڈ محرر جان کی بازی ہارگیا

جمعہ 6 جولائی 2018 22:22

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گاڑی کے نیچے آکر پولیس تھانے کا ہیڈ محرر جان کی بازی ہارگیاہے ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ قلعہ سیف اللہ کے ہیڈ محرر محمد فاروق جلالزئی شہر کے قریب پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کرنے کیلئے جارہے تھے کہ اس دوران ریت میں گاڑی پھنسنے کے باعث وہ نیچے اتر ے اور گاڑی کو ریت سے نکالنے کیلئے دھکہ دینے لگے تاہم اس دوران وہ گاڑی کی زد میں آئے اور شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں