قلعہ سیف اللہ، بلوچستان بھر سے ایم ایم اے کے منتخب امیدواران کو دل کے گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،محمد نسیم نثار دولت زئی

ایم ایم اے کے نو منتخب امیدواران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اسمبلی فلور پر بھر پور جدوجہد کریں ، رہنماء جمعیت علما اسلام

منگل 31 جولائی 2018 23:06

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) جمعیت علما اسلام پتا دولت زئی یونٹ کے رہنما محمد نسیم نثار دولت زئی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان بھر سے ایم ایم اے کے منتخب امیدواران کو دل کے گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اسمبلی فلور پر بھر پور جدوجہد کریں اور خصوصا قلعہ سیف اللہ سے ایم ایم اے کے کامیاب امیدوار مولانا نوراللہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قلعہ سیف اللہ کے عوام کی بلا تفریق بلا تعصب بلا قومیت عوام کی خدمت میں دن رات ایک کرکے کام کرے انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے گزشتہ دور حکومت میں بلوچستان کی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انکے مسائل میں اور اضافہ کردیا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے بلوچستان میں دوسرا پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ اب بلوچستان میں عوام کی خدمت ایم ایم اے ہی کرینگے ملک میں ایم ایم اے کے کے سوا کوئی بھی جماعت عوام کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم کرنا اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور کفری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ صرف ایم ایم اے ہی سے ممکن ہے مجھے امید ہے ہے کہ ایم ایم اے کہ نومنتخب اراکین عوام کی بلا تفریق خدمت عبادت سمجھ کر کرینگے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں