قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا زیادہ کرایہ لینے والے لوکل ٹرانسپوٹروں کے خلاف احتجاج :قومی شاہراہ پر دھرنا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 19:55

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا زیادہ کرایہ لینے والے لوکل ٹرانسپوٹروں کے خلاف احتجاج قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا گیا طلباء نے کہا کہ لوکل ٹراسپوٹرز ہم سے زیادہ کرایہ لیتے ہیں اور باربار بتانے کے باوجود بھی سرکاری کرایہ پر عمل نہیں ہورہا ہے بندات پسین زئی گوال اسماعیل زئی شنکئی اخترزئی علوزئی برت خیل علی خیل سمیت مختلف علاقوں سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کیلئے شہر آتے ہے جبکہ ٹرانسپوٹرز طلباء کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دیتے اس موقع پر طلباء نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ایک تو ٹرانسپوٹرز ہم زیادہ کرایہ لیتے ہیں دوسرا ہمیں ویگن کے چت پر بٹھا تے ہیں ہمارے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور اگر ہمیں اگر سیٹ بٹھایا جاتا ہے تو راستے اگر کوئی دوسرا سواری آجاتا ہے تو پھر ہمیں سیٹ سے واپس اٹھانا پڑتا ہے اور یہ ایک دن نہیں آئے روز ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے ہم اسے پہلے بھی احتجاج کرچکے ہیں لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا اس موقع پر طلباء نے ٹرانسپوٹروں اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کے دوران ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی عبدالخالق میرزئی موینسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی داراخان جوگیزئی ایس ایچ او محمد یوسف نے طلباء سے کامیاب مزاکرات کے بعد طلباء نے مین نیشنل ہائے وے روڈ کھول دیا مزاکرات میں طلباء کو یقین دلایا گیا بروز منگل اجلاس طلب کرکے طلباء کیلئے سرکاری کرایہ مختص کیا جائے گا اور پھر اس پر عمل نہ کرنے والے لوکل ٹرانسپوٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کیا جائے گا لوکل ٹرانسپوٹروں کو کم کرایہ پر پابند کیا جائے گا تاکہ ہمارے طلباء کو پوری رعایت مل سکے طلباء کے ساتھ ہر ممکن تعاون ہروقت جاری رہیگا اور طلباء کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بروز منگل لوکل ٹرانسپوٹروں کو بلایا جائے گا تاکہ طلباء سے کم کرایہ لیا جائے اور مستقبل میںذ ٹرانسپوٹرز طلباء سے سرکاری نرخنامے کے مطابق کرایہ وصول کریں تاکہ ہمارے طلباء کو شہر میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں