اساتذہ اور والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیراحمد لانگو

اتوار 22 ستمبر 2019 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیراحمد لانگو نے کہا ہے کہ اساتذہ اور والدین بچوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی توجہ دیں تاکہ یہی بچیاں کل ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں- گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول بی ایم سی کوئٹہ میں چھ گرلز اسکولوں کے طالبات کے درمیان اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہایت جوش آئند اقدام ہی- کھیلوں کے ایسے مقابلوں سے نا صرف طالبات میں کھیلوں کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی مسابقتی رجحان بڑھے گا بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر ایسے اقدامات کا طالبات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل شاہدہ عزیز کے سرپرستی میں منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا- تقریب میں سابق ایم پی اے محمد علی کہزاد، ہیڈ ٹیچر لائیو اسٹاک محترمہ نادرہ ملغانی، ڈائریکٹر اسپورٹس افضل سلہری اور مختلف گرلز اسکولوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں