وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف کا شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار

جمعہ 20 مئی 2022 22:55

وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف کا شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم ،ذمہ داروں کا تعین کرنے اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے بڑے برن سینٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے چار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں