بلو چستان میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو ہونگے ، امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ،مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

جمعہ 27 مئی 2022 17:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو ہونگے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔32اضلاع کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے21ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے۔

ان خیالات کااظہا رانہوں جمعہ کو فل پرف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہےامن وامان سے متعلق اجلاسوں میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کسی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی کو کوئیک ریسانس فورس کے طور پر رکھا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے،میرضیاء لانگو مزید کہاکہ عوام کو حق رائے کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمےداری ہے،مشیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،عوام ووٹ کا استعمال کرکے اپنے حق رائے دہی میں ضرور حصہ لےعوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں