پی کے میپ عوامی خدمت گار پارٹی ہے، محمد علی پراچہ

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا ہفتہ 30 دسمبر 2023 15:40

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 دسمبر 2023ء ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 42 کے نامز امیدوار محمد علی پراچہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے سابقہ دور کے ہمارے منسٹر صاحبان نے گھر گھر جا کر ان کے مسائل حل کیے بہت سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہمارے دور میں گیس اور بجلی کے نئے منصوبے ائے اور ان منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا صحت کی وہ سہولیات بلوچستان کے عوام کو دی جو کبھی بھی کسی اور حکومت نے نہیں دی تھی بلوچستان میں تعلیم عام کرنے میں بھی ہماری پارٹی نے اہم کردار ادا کیا لاکھوں نے بچوں نے سکولز میں داخلے لیے صحت کی بہت سی سہولیات فراہم کی ہسپتالوں کو جدید بنایا ہسپتالوں کے مریضوں کے لیے پرچی سسٹم کو ختم کیا ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا اگر ہمیں مستقبل میں مینڈیٹ ملا تو عوام کی فلاح بیبود کے لیے کام کرتے رہیں گے بلوچستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں