؁ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ کے دوران ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بدتمیزی پرمذمت

جمعہ 20 اکتوبر 2023 06:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2023ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دوران سیکورٹی کی جانب سے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں وی آئی پیز کے دورے کے دوران پروٹوکول اور سیاسی دوروں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کے لئے متعدد بار حکام کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بارہا ہسپتالوں میں وی آئی پی پروٹوکول اور سیاسی دوروں پر تحفظات اور ان سے پیدا ہونے والے مریضوں اور ڈاکٹروں کیلئے مسائل کو اجاگر کیا ہے مگر نگران حکومت اتنی بے حسی کا شکار ہے کی پہلے تو ان نام نہاد نگران وزیروں اور مشیروں سے ہسپتال کے معمولات میں خلل پیدا ہوتے تھے اور اب تو جناب وزیر اعلیٰ خود ہسپتال کے معمولات میں خلل پیدا کررہے ہے اور ان کے ساتھ غنڈہ گرد سیکیورٹی اہلکار ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کرتے ہیں جس سے ڈاکٹروں کو شدید تحفظات ہیں اور مریضوں کیلئے مشکلات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج بھی وزیر اعلیٰ کا ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے ایک سینئر ڈاکٹر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بھی ان سیکیورٹی کی شکل میں بے لگام گھوڑوں نے گالم گلوچ اور بد تمیزی کی جس کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں