ہسپتال کوئٹہ میں 325kva کا جدید سولر سسٹم نصب کرنے کا کام شروع

جمعرات 28 مارچ 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) یم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی کاوشوں سے سول ہسپتال کوئٹہ میں 325kva کا جدید سولر سسٹم نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔سول ہسپتال کوئٹہ کو 325kva سولر سسٹم یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کیا گیا۔یو این ایچ سی آر کی جانب سے سولر سسٹم کی فراہمی سول ہسپتال کو?ٹہ کے لیے گرانقدر تحفہ ہے۔

ایم ایس سول ہسپتال کویٹہ آئے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہسپتال کے بجٹ پر غیر معمولی دباو تھا سولر سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال کو بجلی کے بل اور ہیوی جنریٹرز کے ڈیزل کی مد میں سالانہ کروڑوں کی بچت ہو گی۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ اینجیو گرافی لیب ، شعبہ امراض قلب کے زنانہ و مردانہ وارڈز ، سی سی یو ، ایکو روم ، ای ٹی ٹی روم ، کارڈیک ایمرجنسی ، شعبہ کارڈیک سرجری ، شعبہ ناک کان و گلہ ، نیو اوپی ڈی بلاک اور ایڈمن بلاک کو سولر سسٹم سے منسلک کر دیا جاے گا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال کو?ٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیز?ی کی روز اول سے کوشش ہے کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جائے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی کاوشوں سے بین الاقوامی ڈونرز نے ہسپتال کو وینٹیلیٹرز ، بائی پیپ مشینیں ، آکسیجن کنسنٹریڑرز ، آٹو میٹک بیڈز ، ، اینستھزیا مشینیں ، آرتھو پیڈک سرجریں کے سی آرم امیج مشین اور ٹریکشن مشین مہیاء کی ہیں۔

ہسپتال میں جدید طبی مشینری اور دیگر سامان کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی ڈونرز ایجینسیز کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکرٹری صحت عبداللہ خان کے ویڑن کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میںایم ایس سول ہسپتال کو?ٹہ کو مثالی طبی ادارہ بنانے اور مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٴْپر عزم ہیںسیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ایم ایس ڈی کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انچارج فارماسسٹ ایم ایس ڈی نعمت اللہ ، فارماسسٹ سیف الرحمن اور اسٹاف آفیسر شوکت زہری تھے سیکرٹری صحت نے ایم ایس ڈی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ادویات کی اسٹوریج ، مناسب روشنی اور دیگر لوازمات میں ڈبلیو ایچ او کے طے کردہ پروٹوکول کے مطابق عملدرآمد کیا جاے۔ ڈسٹرکٹس کے ہسپتالوں کو ادویات کی سپلا?ی بروقت کی جائے ادویات بروقت سپلا?ی نہ کرنے والی فرمز کے خلاف فوری طور پر قواعد و ضوابط کے تحت کاروا?ی عمل میں لائی جاے سیکرٹری صحت نے مختلف ڈسٹرکٹس کی ادویات کی ترسیل کے ریکارڈ کا معائنہ کیا ایم ایس ڈی ادویات کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ایم ایس ڈی میں ادویات کی فراہمی کو مناسب ریکارڈ اور پالیسی کے مطابق ترتیب دینے کی ہدا یت بدانتظامی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کسی بھی چوری اور بدانتظامی سے بچنے کے لیے سخت پروٹوکول نظم و ضبط کا نظام فوری طور پر وضع کیا جاے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں