پی ٹی آئی حلقہ پی بی 50کے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، ذاکر خان ترین

پی ٹی آئی کے کارکن اور حلقہ کے عوام اب کسی کو بھی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50سے امیدوار ذاکرخان ترین نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حلقہ پی بی 50کے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،21اپریل کے ضمنی انتخابات میں کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے انشاء اللہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں مخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچار کریگی۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف قلعہ عبداللہ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاریوںاور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذاکر خان ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کوانتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی لیکن اسکے باوجود ملک بھر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروںکو ووٹ دیکر کامیاب بنایا لیکن ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کے ووٹوں کو چوری کرکے من پسندافرادکو عوا م پر مسلط کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ نے حلقہ پی بی 50میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیاجس سے حق اورسچ کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 50میںضمنی انتخابات کی تاریخ کااعلان کردیاہے پاکستان تحریک انصاف 21اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میںبھر پور حصہ لے لیکر کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن اور حلقہ کے عوام اب کسی کو بھی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں