این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے حکام عوام کی جان ومال کی تحفظ کو بروقت یقنی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں،مابت

پیر 15 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے اپنے بیان میں صوبہ بھر میں طوفانی باد و باراں اور اس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی سے جانی ومالی ضیاع، کھڑے فصلات اور املاک کو نقصان پہنچنے پر گہری تشویش اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے حکام عوام کی جان ومال کی تحفظ کو بروقت یقنی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔

انہوں نے صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں پرجانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا‏ع افسوسناک ہے،بارشوں سے عوام کے املاک اور فصلوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،بارشوں سے ہونے والی اموات پرمتاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں، اے این پی دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بارش کی شکل میں قدرتی آفت سےغریب عوام مزیدمشکلات کا شکارہیں، حکومت بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے، متعلقہ ادارے متاثرین تک بروقت رسائی اور ہرممکن مدد کرے ۔انہوں نے اے این پی کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے قرب وجوار میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشکل میں پھنسے غریب پرور عوام کی داد رسی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار اور مستعد رہے، حکومت ،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اعلی حکام سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں