اے این پی کے صوبائی انتخابات 26اپریل کو کوئٹہ میں میاں افتخارحسین کی زیرنگرانی منعقد ہونگے، عبیداللہ عابد

پیر 15 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چئیرمین عبیداللہ عابد نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے وسائل پر اختیار کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہیگی۔ اے این پی کے صوبائی انتخابات 26اپریل کو صبح10 بجے کوئٹہ میں زیر نگرانی مرکزی الیکشن کے چئیرمین میاں افتخارحسین منعقد ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اے این پی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دوران کیا جس میں سیکرٹری صوبائی الیکشن کمیشن ثنااللہ کاکڑ ارکان ملک محراب خان کاکڑ اور انورخان مندوخیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات پر سیر حاصل بحث کی گئی اوراب تک کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی انتخابات منگل 23اپریل صبح 10 بجے جبکہ صوبائی انتخابات جمعہ 26اپریل کو صبح10 بجے منعقد ہوں گے جس میں مرکزی الیکشن کمیشن کے چئیر مین میاں افتخار حسین اور ارکان خصوصی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی انتخابات سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ اور صوبائی انتخابات کے انعقاد بارے تیاریوں پر تفصیل سے غور خوض کیاگیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے چئیرمین عبیداللہ عابد نے صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس بدھ 17اپریل کو سہہ پہر 2بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں