بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف کیسکوکی کارروائیاں جاری

منگل 16 اپریل 2024 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیںصوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروںکے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں۔ ا س سلسلے میں کیسکوکے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںماہ ستمبرسے اب تک قانونی کارروائی کیلئے مختلف پولیس اسٹیشنوںمیں 5336تحریری درخواستیںارسال کر دی گئیں ہیںجبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 587ایف آئی آرز درج کئے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ خصوصی مہم کے دوران بجلی چوروں کومجموعی طورپرایک کروڑ 16لاکھ34ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً59کروڑ73 لاکھ 20ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے 55کروڑ44 لاکھ 21ہزار روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںنادہندگان سے روزانہ کی بنیاد پربجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات کی وصولی کاعمل بھی جاری ہے اوراس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک کیسکوٹیموںکی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میںبقایاجات کی مدمیں2 لاکھ24ہزار891 نادہندہ صارفین سے تقریباً3 ارب 43کروڑ17لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیسکو ٹیموںکی جانب سے صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہے ، لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں۔علاوہ ازیں تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں بصورت دیگر کیسکو ٹیموںکی جانب سے بجلی منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے جرم میں انہیں جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں