ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ محمد ریاض کا تبادلہ ، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوادر ثناءمہ جبین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بابر خان انڈر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں