لیگی حکومت متاثرین کو مشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیگی ،بحالی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائیگا،فاطمہ خان

جمعرات 18 اپریل 2024 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی صوبائی رہنمافاطمہ خان نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدیدبارشوںاورسیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑے گی انکی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے گا۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عوام کے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں بارشیں اور سیلاب قدرتی آفات ہیں بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرکے نقصانات کو کم کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے صوبہ بھر میں تباہی مچا دی ہے درجنوں قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلیں،باغات اور قیمتی املاک شدید متاثر ہوئی ہیںمسلم لیگ(ن) متاثرین کے غم میں برابرکی شریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اور بلوچستان کی اتحادی حکومت سیلاب متاثرین کوا س مشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑے گی متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے گا۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سیلابی نالوں پر تجاوزات اورقبضے سے گریز کریں تاکہ نقصانات سے بچاجاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں