ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 6 اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے 8 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاغی میں بارش سے 35 مکانات تباہ اور 65 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ گواد اور پشین میں بارش سے 30 مکانات کو نقصان پہنچا، صوبے میں بارش سے ایک پل سمیت 6 سڑکیں متاثر ہوئیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ گودار اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود ہے،کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں