بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 19 اپریل 2024 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو منعقدہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا ءسے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزراء حلف اٹھایا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں