تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور قتل

اتوار 28 اپریل 2024 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو مزدوروں کو قتل کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ اتوار کو مکران ڈویژن کے ضلع تربت میں پاک ایران سرحدی علاقے تمپ سے 20 کلومیٹر دور سرنکن کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک گھر میں تعمیراتی کام کرنے والے دو مزدوروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت محمد شاہد اور نعیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔لاشیں سول ہسپتال تربت پہنچادی گئیں جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں