تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی

اتوار 28 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے تربت میں دو مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردوں نے دو معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت غم کی اس گھڑی میں بے گناہ اور نہتے مزدوروں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں