صوبائی وزیر داخلہ نےتربت میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ پرمتعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 28 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تربت میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم مزدوروں کا قتل افسوس ناک ہے ، اس طرح کے واقعات ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی گھنائونی سازش ہیں ،رنج اور مشکل کی گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں،واقعہ میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں