ٓصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مرغی کی دکانیں بند

پیر 29 اپریل 2024 20:45

پ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مرغی کی دکانیں بندہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے صدر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولٹری فارم نہیںاور کوئٹہ میں لوگوں کو مرغی کا گوشت فراہم کرنے کے لئے پنجاب سے سپلائی میں بھاری اخراجات آتے ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ پولٹری ڈیلرز کو سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے، انتظامیہ کے احکامات کے مطابق مرغی مہنگی لا کر سستے داموں سپلائی نہیں کر سکتے۔اس لئے انتظامیہ کی کارروائیوں کے بعد مرغی کی دکانیں بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں