خیزی چوک آئے روز بند ہونے سے علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سخت اذیت میں مبتلا ہے،بلوچستان ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

پیر 29 اپریل 2024 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیزی چوک آئے روز بند ہونے سے علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سخت اذیت میں مبتلا ہے خیزی چوک کی مین وجہ بند ہونے کی یہ ہے کہ روڈ کے دونوں طرف دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے ریڑھی اور سبزی فروشوں والوں کو بٹھا رکھے ہیں روڈ کے دونوں جانب ریڈھی والوں اور تھڑا والوں کی بھرمار ہے جو کہ روڈ کے ایریے پر ناجائز قابض ہے جبکہ بائی پاس کا کام بھی سست روی سے ہو رہا ہے ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ روڈ کے اس پاس تمام ناجائز قابضین کو ختم کیا جائے تاکہ خیزی مین چوک ائے روز بند نہ ہو چوک بند ہونے کی وجہ سے سمنگلی ایئر بیس اور ایئرپورٹ انے جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے متعلقہ حکام اس کا نوٹس لیں خیزی چوک کے اس پاس ریڑھی والوں ۔

(جاری ہے)

اور تھڑا مافیا کو ختم کیا جائے تاکہ خزی چوک ائے روز بند ہونے سے نجات مل سکے این ایچ اے سے بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں مغربی بائی پاس روڈ کے کام میں خیزی چوک پر کام تیز کیا جائے کیونکہ روڈ بند ہونے کی مین وجہ خیزی چوک ہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں