نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے بہتر اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں،صوبائی سیکرٹری سپورٹس

جمعرات 25 جنوری 2024 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) صوبائی سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے نگران صوبائی حکومت بہتر اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے ، کھیلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں میں چھپی خداداد صلاحیتوں کو مزید ابھارا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع نصیر آباد میں دوسرے آل سندھ بلوچستان کرکٹ اور فٹ بال فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس درا خان بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید نعیم اختر ، سپورٹس آفیسر نصیرآباد رحیم بخش جویا ، فوکل پرسن افتخار احمد عمرانی سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی نے شارٹ لگا کر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا ۔

صوبائی سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی میچز لاڑکانہ کرکٹ کلب اور چمن کرکٹ کلب جبکہ فٹ بال کا میچ چمن فٹ بال کلب اور قلع سیف اللہ کلب کے مابین کھیلا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں