کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم آبر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 12 فروری 2024 16:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں موسم آبر آلود رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گوادر ، پسنی ، جیونی،پنجگور،لسبیلہ ،آواران ،اررماڑہ،خضدار ، واشک میں تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ وادی کو ئٹہ اور گرد نواح میں موسم خشک اور سرد ررہے گا کو ئٹہ شہر میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اسی طرح قلات 2،گوادر14،تربت 15،جیونی ، سبی 12,نوکنڈی میں کم سے کم 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش جیوانی میں 6، گوادر 2 اور تربت میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں