زرعی انقلاب کیلئے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے، ڈی جی ایگریکلچر

پیر 19 جون 2023 18:42

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2023ء) فاطمہ فرٹیلائیزر کمپنی اور محکمہ زراعت توسیع راجنپور کے زیر اہتمام کپاس کی اضافی پیداوار کے لیے راجن پور میں سرسبز کپاس کنو نش کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈی جی اگریکلچر(ایکسٹینشن اینڈاے آر) پنجاب ڈاکٹر انجم علی ، ڈپٹی سیکریٹری(ٹیکنیکل) سائوتھ پنجاب ڈاکٹر حیدر قرار، منیجر فارم ایڈوائزری سروسز فاطمہ گروپ ڈاکٹر محمد سعید اقبال، ڈویلپمنٹ منیجر عمران حمید، ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن مہر عابد حسین، ٹیکنیکل افیسر راو کامران اختر, ریجنل منیجر وحید علی تالپور، سیلز آفیسر سید حسن رضا، فیلڈ اسسٹنٹ منیر لنگاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد آصف اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محمد حنیف مشوری، عبدالخالق گشکوری، ذراعت آفیسر عمران سندھو، ڈاکٹر فیصل بلال، شاہ نواز، راحت حسین راشد,پیسٹ وارننگ، اور کثیر تعداد میں ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کے کس طرح سے کپاس کی فصل کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ زمین کا پی ایچ زیادہ ہونے کی وجہ سے تیزابی کھاد جیسے سرسبز ٹائیٹروفاس کے استعمال سے اور کین کی جوڑی کے استعمال سے کپاس کی 10 فیصد سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی زمینوں کا pH قدرے زیادہ ہے۔ جس سے پیداوار میں کمی ہوتی ہے اور ہمارے کسان بھائیوں کا اور پاکستان کا نقصان ہوتا ہے۔

کم pH والی کھاد کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ اس سال کپاس کی کم سے کمی امدادی قیمت 8500 روپے رکھی گئی ہے۔کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی,کپاس کی بحالی کے لیے اھم تجاویز اور کیڑوں کے کنٹرول کےلئے آئپی ایم کے طریقوں کے بارےمیں بتایا گیا۔ ڈی جی ایگریکلچر نے کہاکہ زرعی انقلاب کیلئے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ کسانوں کو ریلیف سے ملکی معیشت میں بہتری اور غربت کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ آخر میں سرسبز ٹائیٹروفاس استعمال کرنے والے کسانوں میں ڈی جی اگریکلچر پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے ا عزازی شیلڈز تقسیم کیں۔\378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں