محکمہ ایگریکلچر کے زیر اہتمام کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے کسانوں کی ٹریننگ کی گئی

بدھ 21 جون 2023 21:46

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2023ء) ڈاکٹر حیدر کرار ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل سیکریٹریٹ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے کپاس کے بارے میں بیجائی سے لیکر چنائی تک کے عمل کی ٹریننگ دی۔ٹریننگ میں خاص طور پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی اور دیگر کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور محمد آصف اور تحصیل راجن پور تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پلانٹ پروٹیکشن و جملہ فیلڈ سٹاف نے ٹریننگ حاصل کی تاکہ کپاس کے اس نازک مراحل سے کسانوں کی رہنمائی کی جا سکے۔

اس سلسلے میں کپاس کی سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے کمپین چلانے کی ہدایت بھی کی نیز موسمی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو تحصیل و ضلع کے واٹس ایپ گروپوں میں ایڈ کرنے کی ہدایت دی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں