راجن پور،پولیس کاجوے کے اڈے پر چھاپہ، 28 قمارباز گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 4 مئی 2019 17:50

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) تحصیل روجھان مزاری کے نواحی موضع صفدر آباد میں جوے کے اڈے پر پولیس کاچھاپہ، 28 قمارباز گرفتار، داؤ پر لگی رقم پتے تاش برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پرعمرکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوے کے اڈا پر چھاپہ مارکر 28 قمارباز گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ ایک لاکھ 32 ہزار روپے اور پتے تاش برآمد کر لیے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 18 عدد موبائل فونز 3 عدد گھڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔تھانہ عمر کوٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ کرم الہی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں