راجن پور، 25 سالہ نوجوان قتل

منگل 15 جنوری 2019 17:39

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان کو تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق جامپور کے نواحی علاقہ سکنہ چاہ دادلے والا کا رہائشی عمر وڈہ قوم آرائیں شہر جامپور میں پرائیویٹ ایکسرے سینٹر پر کام کرتا تھا گذشتہ شب حسب معمول رات دیرگئے شہر سے گھر جا رھا تھا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر نامعلوم افراد نے اسے پکڑ کر تشدد کیا اور اسکے ہاتھ رسی سے باندھ کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی جامپور نے مقتول کے بھائی محمد اجمل کی مدعیت میںمقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ مقتول کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ مقتول کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ جامپور میں ادا کی گئی جسمیں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سرکل جامپور عاشق حسین کھوسہ نے بتایا کہ جلد معاملہ کی تہہ تک پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں