راجن پور،حکومت عید کے بعد ایس او پیز مقرر کرکے شادی ہالز کو کھولنے کی اجازت دے،کامران خان انصاری

پیر 18 مئی 2020 21:29

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) ٹینٹ و شادی ہالز ایسوسی ایشن کے ڈویزنل رہنما امیر کامران خان انصاری نے کہاہے کہ حکومت عید کے بعد ایس او پیز مقرر کرکے شادی ہالز کو کھولنے کی اجازت دے کیونکہ تین ماہ کے عرصہ سے شادی ہالز بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شادی ہالز کے منیجرز، عملہ، اور خصوصی طور پر دیہاڑی دار ویٹرز شدید متاثر ہوئے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

حکومت کیجانب سے چند روز سے لاک ڈائون میں نرمی کے دوران مختلف کاروبارز سے وابستہ افراد کا ذریعہ معاش کھلا ہے، اسی طرح 3ماہ کے عرصہ سے شادی ہالز کے مالکان کیساتھ ساتھ غریب مزدور افراد بھی سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں حالانکہ شادی ہالز، ایف بی آر، اور پی آر اے کو ٹیکس جمع کراتے ہیں اور 3 ماہ سے کاروبار بند ہونے کے باوجود بھاری کرایہ ادا کرنے پہ مجبور ہیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں