یاسمین راشد ایم ایل سی کی سہولت آر ایچ سی چونترہ میں واپس بحال کرائیں،شاہد جعفری

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2020ء) ممتاز سماجی رہنما صدر ادھوال ویلفیئرکونسل شاہد محمود جعفری نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیں کہ وہ ایم ایل سی کی سہولت آر ایچ سی چونترہ میں واپس بحال کرائیں وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 100 مربع کلو میٹر پر محیط تھانہ چونترہ کا علاقہ سی او ہیلتھ راولپنڈی کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بدولت آج ایمرجنسی کیسز کی وجہ سے بے وقت کی اموات کا شکار ہونے لگا ۔

آج سے تین ماہ قبل سی او ہیلتھ نے بغیر کسی وجہ کے آر ایچ سی چونترہ سے ایم ایل سی کی سہولت ختم کرکے تھانہ چونترہ سے لگ بھگ 42 کلومیٹر دور تھانہ روات کی حدود میں واقع آرایچ سی بگا شیخاں میں منتقل کر دیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایمرجنسی کی صورت میں تھانہ چونترہ کی عمارت سے محض دس منٹ پیدل کی مسافت پر واقع آر ایچ سی (ہاسپٹل ) چونترہ میں ایم ایل سی کی سہولت موجود تھی پچھلے تین ماہ میں کئی ایکسیڈنٹل کیسز اور لڑائی جھگڑے کی وجہ سے زخمی افراد کو جب ایم ایل سی کے لیے بگا شیخاں لے جایا گیا تو طویل مسافت کی وجہ سے کئی افراد راستے میں دم توڑ گئے حیرت ہے کہ سی او ہیلتھ راولپنڈی کے اس اقدام پر نہ تو سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے نوٹس لینا گوارہ کیا اور نہ ہی محکمہ صحت اور وزیرصحت کی جانب سے کوئی کاروائی کی گئی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں