لیبر ڈیپارٹمنٹ کم سے کم اجرت پر عمل درآمد کے لیے ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گا،سیدہ کلثوم حئی

جمعرات 18 جنوری 2024 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2024ء) ڈائریکٹر جنرل لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سیدہ کلثوم حئی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کرکے صدر آر سی سی آئی اور چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ کلثوم نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ فیکٹریوں میں اور کاروباری مراکز میں لیبر قوانین اور کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کے لیے ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گا اور اس کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر پنجاب ایک سہولت کار کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے وقف ہے تجارت اور صنعت کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کو یقینی بناتا ہے، کاروباری برادری کی سہولیات کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور ہیلپ لائن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ صدر چیمبر ثاقب رفیق نے چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر انہیں بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں