اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر بریگیڈیئرحسن عباس کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ

پیر 29 جنوری 2024 23:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر بریگیڈیئرحسن عباس نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اور تاجروں کے اجلاس میں شرکت کی۔ قائم مقام صدر محمد حمزہ سروش نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کے ہمراہ اے این ایف کمانڈر کا چیمبر میں استقبال کیا۔اس موقع پر نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدر کاشف شبیر، ای سی ممبران محمد اکرام، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خورشید،پروجیکٹ آفیسر اور آر سی سی آئی کے معزز ممبران بھی موجود تھے۔

قائم مقام صدر محمد حمزہ سروش نے راولپنڈی چیمبرکی موجودہ سرگرمیوں اور آنے والے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایکسپورٹ کے لئے کنسائنمنٹ کی جانچ پڑتال اور اے این ایف کی اجازت سے فارماسیوٹیکل QC ٹیسٹنگ کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکلز کی چھوٹ اور مسافروں کے لئے ہوائی اڈے پر خصوصی سہولیات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

گروپ لیڈر سہیل الطاف نے یونیورسٹیاں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجانات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت معاشرہ ہم اس مسئلے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اس معاملے پر موثر کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ بریگیڈیئر حسن عباس نے آر سی سی آئی کے اقدامات کو سراہا اور آر سی سی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں