30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم کے پی حکومت کا ملازم نکلا

ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ خیبرپختو خوا کا کنسلٹنٹ نکلا،خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 نومبر 2019 11:06

30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم کے پی حکومت کا ملازم نکلا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) :  بچوں سے زیادتی کا ملزم عالمی گینگ کا سرغنہ کے پی حکومت کا ملازم نکلا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈی پولیس نے ملزم سہیل ایاز کو گرفتار کیا  تھا جو اب تک 30 بچوں کو زیاتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ملزم بچوں کے ساتھ بد فعلی جرم میں برطانیہ میں بھی قید کاٹ چکا ہے۔ملزم سہیل کے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازم ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ خیبرپختونخوا کا کنسلٹنٹ ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سہیل ایاز دو سال سے گورننس پولیسی پراجیکٹ میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا تھا جب کہ ملزم جس پراجیکٹ میں کام کر رہا تھا اس کی مدت ملازمت چار سال تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ  بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے لائیو ویڈیو چلانے والے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ میرا نام سہیل ایاز ہے۔مجھے لڑکوں میں دلچسپی ہے اور میں نے کئی لڑکوں کے ساتھ جنسی عمل کیا ہے۔جن میں حمزہ ،احمد، فراز اور سرمد شامل ہیں۔میرے ساتھ کام کرنے والا ایک لڑکا پیرودھائی میں ایک ہوٹل پر چلا گیا تھا۔میں نے انارکلی کے قریب ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ مجھے برطانیہ میں بھی سزا ملی تھی۔

میں نے وہاں پر بھی سزا کاٹی ہے۔یو کے میں چائلڈ پورنوگرافی ریکور ہوئی تھی جس کی وجہ سے مجھے چار سال سے زائد کی سزا ملی تھی۔اس کے بعد اٹلی میں بھی میرا 8ماہ کا ٹرائل ہوا بعد ازاں مجھے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میری عمر 46 برس ہے اور میں عوامی ولاز فیز8 میں رہتا ہوں۔آخری بار میں نے ایک ہفتہ قبل جواد نامی دوست کے ساتھ کے ساتھ جنسی عمل کیا۔ملزم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں