کلرسیداں،محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں یونین کونسل میں پھلدار پودے تقسیم

پیر 19 فروری 2024 22:51

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) کلرسیداں کی دیگر یونین کونسلز کی طرح یونین کونسل نلہ مسلماناں میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پھلدار پودوں کی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر امتیاز ڈویژن فارسٹ آفیسر گزارہ جنگلات، راجہ ذوالقرنین رینج فارسٹ آفیسر جنگلات، ہارون الرشید، اور بلاک کے آفیسر راجہ ذوالقرنین، آفیسر محمد سلیم قریشی نے عوام میں پھلدار پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر چوہدری محمد ظفر محمد اشفاق بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ،عوام نے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان پودوں کی تقسیم سے شجرکاری مہم کو فروغ ملے گا اور عوام علاقہ کو بھی فائدہ ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں