راولپنڈی میں آر ڈی اے و واسا کی جانب سے انسداد ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں واک

منگل 17 مئی 2022 13:50

راولپنڈی میں آر ڈی اے و واسا  کی جانب سے انسداد  ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں واک
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی( آر ڈی اے) کےڈائریکٹر جنرل طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر آر ڈی اے و واسا نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔مزید برآں مری روڈ راولپنڈی پر شہریوں میں ڈینگی کی آگاہی اورروک تھام سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آر ڈی اے نے شہریوں سے صفائی کا خاص خیال رکھیں ،گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور مچھر مار سپرے کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

انہوں نے آر ڈی اے و واسا عملے کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور پانی کی نکاسی کے نظام کا جائزہ لیا تاکہ آفس کے کسی حصہ میں پانی کھڑا نہ ہو جو ڈینگی مچھروں کی افزائش کا ذریعہ بنے۔انسداد ڈینگی واک میں ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی آصف محمود جنجوعہ اے اور دیگر افسران اورعملے نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں