شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے بارے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی

منگل 31 مئی 2022 16:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور مری شہر کے تمام پارکس، روڈ سائیڈز اور میڈینز کی تزئین و آرائش جاری ہے جس سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ راشد منہاس روڈ کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے پی ایچ اے کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں