حلقہ این اے 53 ٹیکسلا میں قبضہ مافیا کا مکمل راج

شہر میں پولیس کی سر پرستی میں متحرک قبضہ مافیا سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہا ہے خادم اعلیٰ کی پولیس کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مظلوموں کو جان سے گزرنا پڑتا ہے، قبضہ گروپ نے ظلم وبربریت کی انتہاکردی،متاثرہ بوڑھی خاتون انصاف کے حصول کے لئے پریس کلب پہنچ گئی،چیف جسٹس اوروزیراعلیٰ پنجاب سے مددکی اپیل

بدھ 3 جنوری 2018 21:46

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) حلقہ این اے 53 ٹیکسلا میں قبضہ مافیا کا مکمل راج ہے، شہر میں پولیس کی سر پرستی میں متحرک قبضہ مافیا سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہا ہے اور خادم اعلیٰ کی پولیس کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مظلوموں کو جان سے گزرنا پڑتا ہے۔ قبضہ گروپ نے ظلم وبربریت کی انتہاکردی،متاثرہ بوڑھی خاتون انصاف کے حصول کے لئے پریس کلب پہنچ گئی،چیف جسٹس اوروزیراعلیٰ پنجاب سے مددکی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کی حدودعلاقہ گودھوکی رہائشی عمررسیدہ خاتون راشتہ بیگم نے اپنے بیٹے خالدحمیداوربیٹی لبنیٰ منیرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ نامی گرامی قبضہ گروپ کے تین افرادریاست۔لیاقت اور نزاکت نے چندروزقبل ہماری وراثتی ملکیتی چاردکانوں پرتالے توڑکرقبضہ کرلیااورجب ہم اپنی دکانوں کاقبضہ چھڑوانے پہنچے تو انہوں نے وہاں پر مسلح پٹھانوں کاگروہ بٹھارکھاتھا جس نے میرے بیٹے کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ نزاکت نے میرے بالوں سے پکڑکرمجھ پر بیہمانہ تشددکیااورمیری جوان بیٹی کوبھی شدیدزدوکوب کیااورزمین پرگھسیٹتے رہے جس کے گواہ وہاں پرموجود متعددافرادتھے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے صحافیوں کوبتایاکہ قبضہ گروپ جوکہ بااثر ہے پولیس کی ملی بھگت سے ہماری دکانوں پرقابض ہونے کی کوششوں میں دن رات مصروف ہے۔ہماری دکانیں جدہ پشتی ہماری ملکیت ہیں جبکہ قبضہ گروپ جعلی اسٹام پیپرکے ذریعے ہم سے ہماری دکانیں چھیننے کے درپے ہے لیکن جب تک میری جان میں جان ہے میں کسی صورت قبضہ کرنے نہیں دوں گی.متاثرہ خاتون نے مذیدبتایاکہ میں انصاف کے حصول کیلئے مقامی ن لیگی ایم پی اے ملک عمرفاروق کے گھرکے چکربھی لگاتی رہی مگروہاں سے بھی مجھے ٹال مٹول کے سواکچھ نہ ملاجبکہ تھانہ واہ کینٹ کی پولیس چوکی نمبر5میں بھی درخواست دائرکی لیکن وہاں سے بھی تاحال انصاف کاحصول ناممکن نظرآتاہے ۔

خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرداخلہ سے میرٹ پرانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں