راولپنڈی: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

15ملزما ن گرفتار،40لیٹر کھلی شراب،4 پستول 30بور مع10روند،1ریوالور 32بور مع 2روندجبکہ کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں15ملزما ن کو گرفتار کرکی40لیٹر کھلی شراب،4 پستول 30بور مع10روند،1ریوالور 32بور مع 2روندجبکہ کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاتھانہ صدر واہ پولیس نے سعد سے 40لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس شبیر سے ریوالور 32بورمع 2روند ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے سید محمد سے 1 پستول 30بور مع 2روند ، فیاض سے 1 پستول 30بور مع 4روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وہاب سے 1 پستول 30بور مع 4روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے انزل سے 1 پستول 30بور جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ مورگاہ پولیس نے اکبر خان ، حسن جان ، کامران ، ولی محمد ، گل امین ، گل اعظم ، نجیب اللہ ، امجد علی ، فیض اسلام کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں