سینئر ٹریفک آفیسرسید عابد عباس شاہ پی ایس پی کی سربراہی میں ٹریفک ہیڈ کواٹر میں اجلاس

شہریوں کو بہتر ٹریفک سہولیات کی فراہم کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،سینئر ٹریفک آفیسر عوام اور پولیس کے درمیان دوری ختم کی جائے گی تاکہ مثبت نتائج سامنے آئیں، سید عابد عباس شاہ

بدھ 25 نومبر 2020 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ پی ایس پی کی نگرانی میں ٹریفک ہیڈ کواٹرمیں سرکل کے ڈی ایس پیز اور انچارج سیکٹرز کے ساتھ شہر میں ٹریفک کی صورتحال کے متعلق اجلاس ہوا۔سرکل اور سیکٹر انچارجز کی طرف سے سینئر ٹریفک آفیسر کو شہر میں ٹریفک کی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک ہیڈ کواٹر رراولپنڈی میں سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کی نگرانی میںسرکل اور سیکٹر انچارجز کے ساتھ شہر میںٹریفک کی روانی میں مزید بہتری لانے کے لیے خصوصی اجلاس ہواجس میں سرکل اور سیکٹر انچارجز نے شہر کی ٹریفک صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرسینئر ٹریفک آفیسر نے ٹریفک کی روانی میں مزید لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نو پارکنگ، تجاوزات ،کم عمر ڈرائیورز،ون ویلر اور بغیر نمبر پلیٹ کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا میری کوشش ہو گی راولپنڈی کو حادثات سے پاک کیا جائے اور ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام اور پولیس کے درمیان دوری کو ختم کیا جائے تاکہ مثبت نتائج سامنے آئیں، عوام کے تعاون سے ہی ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹریفک سٹاف دوران ڈیوٹی پہلے سلام، پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی کو عوام کی خدمت اور خدا کی خوشنودی کے لیے انجام دیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں